پی سی بی نے کیریبیئن بریمیر لیگ میں شرکت کیلئے قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے

 
0
338

لاہور 31جولائی(ٹی این ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیریبیئن بریمیر لیگ میں قومی کھلاڑیوں کو شرکت کرنے کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڈیوں کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیئے ہیں۔ قومی کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد عرفان اور محمد سمیع اور سہیل تنویر شامل ہیں۔ جبکہ شاہد آفریدی نے ابھی تک این او سی کیلئے کوئی درخواست جمع نہیں کرائی ہے۔دوسری طرف کچھ کھلاڑیوں کو پی سی بی نے این او سی جاری نہیں کیے ہیں۔ جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہیں کیے گئے ہیں ان میں وہاب ریاض اور عماد وسیم شامل ہیں۔واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے پی سی بی سے سی پی ایل کے لیے اجازت طلب کر رکھی ہے، جبکہ عماد وسیم انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم سے بھی باہر ہیں۔