آرمی چیف کا لاہور کی باہمت بیٹی فجر کیلئے خصوصی اقدام

 
0
302

اسلام آباد جولائی 31(ٹی این ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معذوری کے باوجود 25 جولائی کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن آنے والی لاہور کی باہمت بیٹی فجر کے لیے خصوصی اقدام کرتے ہوئے انہیں فوج کے زیر انتظام نوکری دے دی۔ آرمی چیف کا لاہور کی باہمت بیٹی فجر کیلیۓ خصوصی اقدام۔ فوج کے زیر انتظام نوکری دے دی گئی۔ فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔فجر کو مزید تعلیم کا موقعہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ فجر کو مزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائےگا۔فجر کی ووٹ ڈالنے کی وڈیو اور پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جس پر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آئی ایس پی آر ترجمان نے آرمی چیف کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور ہمت کا نشان ہیں۔واضح رہے کہ فجر کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے دیگر لوگوں پر بھی زور دیا تھا کہ وہ بھی گھر سے نکلیں اور ووٹ ڈالنے کی اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں۔