انتہا پسندوں کی وجہ سے مالی میں الیکشن متاثر ہوئے، حکومت

 
0
368

جنگجوؤں کے حملوں کا خوف، سات سو سے زائد پولنگ اسٹینشوں پر پولنگ نہ ہو سکی،بیان
باکو31جولائی(ٹی این ایس)افریقی ملک مالی کی حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سات سو سے زائد پولنگ اسٹینشوں پر پولنگ نہ ہو سکی۔ اس کی وجہ جنگجوؤں کے حملوں کا خوف بتایا گیا ہے۔

تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں یہ انتخابی عمل پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق اس مغربی افریقی ملک کے شمالی حصوں میں القاعدہ اور داعش کے حامی جنگجو فعال ہیں، جو پرتشدد حملے کرتے رہتے ہیں۔ اس الیکشن میں وزیر اعظم ابراہیم کی دوسری مدت اقتدار کے لیے میدان میں ہیں۔