تاجکستان، مسلح افراد کے حملے میں دوامریکیوں سمیت چار غیر ملکی سیاح ہلاک

 
0
8254

تحقیقات کر رہے ہیں تاہم ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس حملے کی نوعیت دہشت گردانہ تھی،وزارت داخلہ 
دوشنبے31جولائی(ٹی این ایس)تاجک حکام نے کہاہے کہ مسلح افراد کے حملے میں دو امریکی باشندوں سمیت چار غیر ملکی سیاح مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان ہامرو رحیم زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مشتبہ حملہ آور چاقوؤں اور آتشین اسلحے سے لیس تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں امریکی، ڈچ اور سوئٹزر لینڈ کے باشندے شامل ہیں جبکہ دو سیاح زخمی بھی ہوئے۔ تاجک وزیر داخلہ کا مزیدکہنا تھا کہ اْن کی حکومت تمام پہلوؤں کو سامنے رکھے ہوئے ہے اور ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس حملے کی نوعیت دہشت گردانہ تھی۔