انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب سات سو کوہ پیما پھنس گئے،نکالنے کے لیے امدادی کوششیں جاری

 
0
313

جکارتہ31جولائی(ٹی این ایس)انڈونیشیا میں حکام نے کہاہے کہ امدادی ٹیمیں آنے والے زلزلے کے بعد آتش فشاں پہاڑ ماؤنٹ رِنجانی پر پھنسے سات سو کوہ پیماؤں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کوہ پیما پہاڑ پر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پھنس گئے تھے۔ ماؤنٹ رنجانی سیاحتی جزیرے لومبوک کے قریب واقع ہے۔ چھ اعشاریہ چار شدت کے اس زلزلے کی تباہ کاری کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔