کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈیاں قائم

 
0
573

کراچی31جولائی(ٹی این ایس)عید قربان کے قریب آتے ہی جہاں سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی منڈی سج گئی ہے۔ وہیں اس کے ساتھ ساتھ شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی جانوروں کی خریداری کے لیے مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان منڈیوں میں خریداری کا عمل جاری ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ عام سا جانور بھی 1 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری طرف بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ٹول ٹیکس، چارہ، پانی سب کچھ بہت مہنگا ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے کم قیمت پر مویشی فروخت نہیں کر سکتے۔