سبزیوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں 

 
0
531

کراچی31جولائی(ٹی این ایس) عید الاضحی کی آمد سے قبل معمول کے مطابق سبزیوں کے نرخ آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔ حسب روایت شہری انتظامیہ نے خاموشی اختیارکررکھی ہے اور مہنگائی کا نشانہ بننے والے عوام الناس کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔شہر قائد میں ٹماٹر، پیاز، آلو، ہرادھنیا، پودینہ، لوکی، تورئی اورکریلا سمیت دیگر سبزیوں کے نرخ میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔سبزی فروشوں کا اس ضمن میں موقف ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں اور سارا دارومدار بلوچستان کی فصل پر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

سبزی فروشوں کے مطابق منڈی سے جب سبزی مہنگی ملے گی تو مجبورا ہم بھی مہنگی بیچیں گے۔دوسری جانب سبزی منڈی کے بیوپاریوں کاکہنا ہے کہ ساون کی وجہ سے فصلیں متاثرہوئی ہیں،سپلائی کم ہے اورمانگ میں اضافہ ہے تو لامحالہ قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔بیوپاریوں کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی عید قرباں پر زیادہ استعمال میں آنے والی سبزیوں کے نرخ مزید بڑھیں گے۔صارفین کے مطابق عیدالاضحی کی آمد سے قبل ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک، لیموں، ہرا دھنیا، پودینہ، اور آلو سمیت دیگر سبزیوں کے قیمت میں اضافہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔