پیپلز پارٹی کا پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ، ڈٹ کر اپنا کردار ادا کریں گے: بلاول

 
0
318

کراچی،اگست 01 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ,بلاول بھٹو زرداری نے کہا ڈٹ کر اپنا کردار ادا کریں گے –

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے پنجاب کے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا –

ذرائع کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے گرین سگنل کے بعد پیپلزپارٹی نے پنجاب میں اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔انھوں نے کہا ڈٹ کر اپنا کردار ادا کریں گے۔