بنی گالہ میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل

 
0
536

اسلام آباد 1اگست(ٹی این ایس)ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بنی گالہ میں متوقع وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات مکمل کرلیے ٗ سیاسی گہما گہمی میں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ایک ایمبولینس اور ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی بنی گالہ پہنچا دی گئی ۔اس کے علاوہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے بنی گالہ ہاؤس کے اطراف سرچ لائٹس بھی لگادی گئیں۔ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن حکام کو بھی انتظامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ۔