پاکستان کے آنرری کونسلر راجا ایم آئی ستّی کی سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات،ملاوی میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر بریفنگ

 
0
890

اسلام آباد ستمبر 10(ٹی این ایس)ملاوی میں پاکستان کے آنرری کونسلر راجا ایم آئی ستّی نے پیر کے روز سینیٹر رحمان ملک سے انکے گھر پر ملاقات کی۔ملاقات میں راجا ایم آئی ستّی نے چئیرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کو ملاوی میں پاکستانی کمیونٹی کی مسائل پر بریفنگ دی۔اس موقع پر راضا ایم آئی ستی نے رحمان ملک کو بتایا کہ ملاوی میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی و خاندان آباد ہیں مگر انکے مسائل حل نہیں ہو پارہے ہیں۔

سینیٹر رحمان نے کہا کہ یہ جان کر افسوس ہوا کہ ملاوی میں پاکستانیوں کیلئے نہ پاسپورٹ و نادرا دفاتر و نہ دیگر سہولیات موجود ہیں۔ ملاوی، زمبابوے و موزمبيق میں پاکستانی پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانے و تجدید کے لئے سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔وزارت داخلہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو ملاوی، زمبابوے و موزمبیق میں پاسپورٹ و نادرا دفاتر پر بریفنگ دیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ جن ممالک میں پاسپورٹ و نادرا دفاتر نہیں ہیں وہاں کھلوانے کیلئے حکمت عملی تیار کریں۔پاکستانی حکومت ان ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے کیلئے وہاں کے پاکستانی کونسل جنرل کو اختیارات دیں۔زمبابوے، ملاوی و موزمبیق کیساتھ اگریکلچر سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات بڑھائے جاسکتے ہیں۔ معشیت کو بہتر کرنے کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کم کرکے سہولیات فراہم کرنے ہونگے۔ کئی ممالک میں پاکستانیوں کو پاسپورٹ، شناختی کارڈ و دیگر اہم دستاویزات بنوانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔