اگر عمران خان وزیراعظم بنا تو میں خود کو گولی مار لوں گا،راجہ عمران اشرف

 
0
854

اسلام آباد اگست 2(ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے بھائی راجہ عمران اشرف نے اعلان کیا ہے کی اگر عمران خان وزیر اعظم بن گیا تو وہ چوک میں کھڑے ہوکر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لیں گے،تفصیلات کے مطابق اپنے آبائی حلقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عمران اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا، انہوں نے کہا کہ عمران خان یہودی لابی کا حصہ ہے ،ایسا شخص کیسے پاکستان کا وزیراعظم بن سکتا ہے،انہوں نے کہا اگر عمران خان وزیراعظم بن گیا تو میں تمام لوگوں کے سامنے چوک میں کھڑے ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لوں گا۔خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔