پی ٹی آئی نے پاکستان آنے کی دعوت نہیں دی، عامر خان

 
0
479

ممبئی اگست 2(ٹی این ایس)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انہیں پاکستان آنے کی دعوت نہیں ملی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئیبتایا ’وہ پاکستان نہیں جارہے اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔‘

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ متوقع وزیز اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ان کی جماعت نے عامر خان، کپیل دیو، سنیل گواسکر سمیت کئی نامور شخصیات کو دعوت نامے بھیج دیے ہیں جبکہ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کی طرف سے پاکستان آنے کا کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔ بھارتی نجی چینل نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ جاری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اداکار عامر خان کو دعوت نامہ نہیں ملا، وہ پاکستان نہیں جارہے۔

واضح رہے آج سے تقریباً6 سال قبل عمران خان نے بھارت کی ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تھی جہاں پاکستانی گلوکار علی ظفر اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی موجود تھے، تقریب کے میزبان نے عامر خان سے عمران خان کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرنے کو کہا تو عامر خان نے سب سے پہلے عمران خان کی تعریف کی اور کہا آپ نیتمام سوالوں کا بہت اچھے طریقے سے جواب دیا۔

اس کے علاوہ عامر خان نے ان کے جنون اورجذبے کی بھی تعریف کی اور ساتھ ہی دعا دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسی حکومت آئے جو واقعی پاکستان کے مسائل حل کرسکے اور جو پاکستان میں خوشحالی لائے۔ یہ نہ صرف پاکستان کے لیے اچھا ہوگا بلکہ ہمارے لیے بھی اچھا ہوگا۔آخر میں عمران خان نے عامر خان کو 2013کے الیکشن سے قبل پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر عامر خان نے کہاکہ جب آپ الیکشن جیتیں گے تو میں آپ کی جیت کا جشن منانے پاکستان آو?ں گا اور اکیلا نہیں بلکہ بہت سارے بھارتیوں کوساتھ لے کر آوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان 2013 کے الیکشن میں کامیاب نہ ہوسکے، انہوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے مزید جدوجہد کی اور سال 2018 کے انتخابات میں جیت ان کی ہوئی جس پر پاکستانی گلوکار و اداکارعلی ظفر نیٹوئٹ کیذریعے عامر خان کوان کا وعدہ یاد کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاکستان آنے کا وعدہ پورا کرنے کا وقت آگیا ہے۔