اسلام آباد اگست 2(ٹی این ایس)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے قرضہ معاف کرایا ہے ان سے رقم واپس لے کر ڈیم کی تعمیر پر لگائیں گے۔قرضہ معاف کرانے سے متعلق از خود نوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہماری خواہش ہے کہ معاف کرائی گئی کل رقم کا75فیصد جمع کرایا جائے، اس آپشن پر عمل کیاجائے۔
ان کا کہنا ہے کہ جو اس آپشن پر عمل کرنا چاہتے ہیں وہ بتا دیں، یہ بھی بتایا جائے کہ کتنے روز تک یہ رقم واپس کی جائے گی ، ہم نے وہ رقم ڈیم کی تعمیر پر لگانی ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں جگہ فراہم کر دیتے ہیں، کمیشن بنا کر اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔نجی بینک کے سربراہ نے بتایا کہ ہمارے کچھ ایسے صارفین ہیں جنہوں نے بینک سے قرضہ لیا ہے، ان قرض لینے والے صارفین سے معاملات چل رہے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے اس پر یہ کہا کہ جس جس کا جو بھی مسئلہ ہے وہ مل بیٹھ کر حل کرلیں۔