اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد دھاندلی کیخلاف احتجاج کرینگے: شہبازشریف

 
0
424

لاہور اگست 2(ٹی این ایس) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے۔لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے دوران انہیں الیکشن کے بارے میں مکمل آگاہ کیا، وہ پرُعزم دکھائی دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کے بعد انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں گے اور احتجاج سیمتعلق نواز شریف کو بھی آگاہ کردیا ہے، ابھی ہم نے آواز نہ اٹھائی تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھاکہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا کریڈٹ نوازشریف سیکوئی نہیں چھین سکتا۔آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں لائحہ عمل پر غور ہوگا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے اسمبلی میں احتجاج کی حامی ہے اور اے پی سی میں لائحہ عمل پیش کرے گی کہ ملک اس صورتحال میں ہے اس میں سڑکوں پر احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔