سی ڈی اے کا علیم خان کے خلاف کریمینل پروسیڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ، نوٹس جاری

 
0
401

8 اگست کو پیش ہوں نہیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی: نوٹس

اسلام آباد، اگست 03(ٹی این ایس):سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء  علیم خان کے خلاف کریمینل پروسیڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن کا علیم خان کو حتمی نوٹس جاری کردیا۔

سی ڈی اے نے علیم خان پت الزام ہے کہ  ان کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی  کی ہے۔

نوٹس  میں علیم خان سے کہا گیا ہے کہ وہ  8 اگست کو پیش ہوں۔

نوٹس  کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے 2017 سے اب تک 10 نوٹسز کا جواب نہیں دیا گیا،نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات اور سی ڈی اے بلڈنگ کوڈ کے خلاف تعمیر جاری رکھی ہے،

علیم خان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ پیش نہ  ہوئے تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس ضمن میں سی ڈی اے نے کیس کو کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی رجسٹرار کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹس کا جواب نہ دینے پر توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے گی اور ڈائریکٹر ہاوسنگ سوسائٹی کو مذکورہ ہاوسنگ سوسائٹی کا لے آوٹ پلان منسوخ کرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی۔