نیشنل پولیس فاونڈیشن ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے عدالتی حکم  ہوا میں اڑا  دیا،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالتی حکم امتناع کے باوجود کام جاری

 
0
531

اسلام آباد اگست 3(ٹی این ایس)نیشنل پولیس فاونڈیشن ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کی من مانیہ عروج پر،انتظامیہ کا سوسائٹی کے ماسٹر پلان پر عدالت کے حکم امتناع کے باوجود غیر قانونی تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایسٹ کورٹ کے سول جج محمد عباس شاہ نے پچھلی سماعت میں نیشنل ہاوسنگ سوسائٹی کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی اور غیر قانونی تعمیرات کے باعث انتظامیہ کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا لیکن نیشنل پولیس فاونڈیشن کی انتظامیہ نے عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس فاونڈیشن ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی سینئر قانون دان نجم الحسن نجمی نے سوسائٹی کے رہائشیوں کو فریق بنا کر سول کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائر کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیشنل فاونڈیشن ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے سوسائٹی کے طے شدہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قبرستان،پارکس مساجد کے لیے مختص کی گئی اراضی اور رہائشی پلاٹس کو کمرشل پلاٹس کی مد میں فروخت کیا جارہا ہے،جس سے ہاوسنگ سوسائٹی کے رہاشیوں کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔غیر قانونی تعمیرات کے باعث شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آ رہا جس سے وہاں کے رہاشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیشنل ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کی جانب سے سوسائٹی کے طے شدہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کی جا ری ہےعدالت سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے تاکہ وہ سوسائٹی کی ماسٹر پلان کی خلاف ورزی نہ کر سکیں،عدالت نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو غیرقانونی تعمیرات سے روک دیا ہے اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ہیں ،درخواست میںرجسٹرارنیشنل پولیس ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آباد،اور مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس ہاوسنگ سوسائٹی اسلام آبادکو فریق بنایا گیا ہے،نیشنل پولیس فاونڈیشن کے رہاشیوں نے مطالبہ کیا کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات نہ روکی گئی تو وہ اِحتجاجاًا اسلام آباد ہائی وے کو بلاک کر دیں گے۔