ساہیوال، پولیس نے نہر لوئر باری دو آب سے دو لاشوں کو بر آمد کر لیا

 
0
344

ساہیوال4اگست(ٹی این ایس) پولیس نے نہر لوئر باری دو آب سے دو لاشوں کو بر آمد کر لیا ہے۔دونوں افراد کا قتل یا حادثاتی موت معمہ حل نہیں ہو سکا ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نہر لوئر باری دو آب جھال کے قریب پل سے 45سالہ شخص کی لاش پولیس تھانہ سٹی نے بر آمد کر لی ۔پولیس غلہ منڈی نے شریف کالونی کے قریب نہر لوئر باری دو آب سے 55سالہ بوڑھے کی لاش بر آمد کر لی ہے ۔نہر میں بوڑھے کی لاش تیر رہی تھی کہ شریف کالونی کے مکینوں کی اطلاع پر ریسکیو 1122نے نہر سے لاش نکال لی ۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا ہے ۔تاہم دونوں افراد کی موت کا معمہ حل نہیں ہو سکا اور نہ ہی ورثاء کا سراغ چل سکا ۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔