لوگوں کو موثر تبدیلی اور بڑے فیصلوں کی امید ہے ٗ فواد چوہدری 

 
0
4846

کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی ٗ سوشل میڈیا پر بیان 
اسلام آباد 4اگست(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ جلد اور موثر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سب سے بڑی اپوزیشن وہ توقعات ہیں جو لوگوں نے ہم سے وابستہ کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی پوزیشن پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی، لوگ جلد اور موثْر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔