آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل ،فواد حسن فواد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد

 
0
281

لاہور اگست 4(ٹی این ایس)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتاری فواد حسن فواد کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو ریمانڈ پورا ہونے پر مزید توسیع کیلئے احتساب عدالت پیش کیا گیا، نیب کے تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں اہم انکشافات کئے ہیں، مزید تفتیش ہونا باقی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔