سی پیک منصوبوں سے مضبوط ہونے والی پاک۔چین دوستی اب کاروبار سے بڑھ کر محبت اور رشتہ داری میں بدلنے لگی

 
0
1772

سرگودھا کی نبیلہ نے اپنے ہی شہر کی لڑکی شمع کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چینی لڑکے سے شادی کرلی
اسلام آباد4اگست(ٹی این ایس)سی پیک منصوبوں سے مضبوط ہونے والی پاک۔چین دوستی اب کاروبار سے بڑھ کر محبت اور رشتہ داری میں بدلنے لگی ہے ٗپنجاب کے شہر سرگودھا کی نبیلہ نے بھی اپنے ہی شہر کی لڑکی شمع کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چینی لڑکے سے شادی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کسی تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چینی لڑکے شیا لان چانگ سرگودھا کی نبیلہ کو دل دے بیٹھے اور پھر ان کی محبت رشتہ داری میں بدل گئی۔

شیا لان چانگ نے اپنی محبت کو لازوال کرنے کا سوچتے ہوئے نبیلہ کے گھر والوں سے ان کا ہاتھ مانگا اور اسے اپنی دلہن بنا ڈالا۔نبیلہ اور شیا لان چانگ کی شادی پاکستان کی روایات کے مطابق ہوئی ٗ پنجابی اسٹائل کا ولیمہ بھی رکھا گیا، جس میں چینی دولہے نے دیسی انداز اپنا کر سب کے دل جیت لیے۔

شیا لان چانگ کے مطابق اب وہ جلد سے جلد نبیلہ کو پاکستان سے چین لے جائیں گے ٗنبیلہ سے قبل بھی رواں برس اپریل میں سرگودھا کی شمع نے بھی چینی لڑکے بدھیو سے شادی کی تھی ٗشمع اور بدھیو کی شادی بھی پاکستان کی روایات کے مطابق ہوئی تھی۔نبیلہ اور شیا لان چانگ کی محبت کے برعکس شمع اور بدھیو کی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی جو بعد میں رشتے میں بدل گئی۔