دہشت گردی کوشکست دینے میں پولیس کا بہت بڑا کردار ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

 
0
356

راولپنڈی اگست 4(ٹی این ایس):آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں، تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ہمارے شہدا اصل ہیرو ہیں، ہم پولیس کی قومی خدمات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے جس کا مقصد پولیس کے اس کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو اس ادارے نے ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ادا کیا ہے۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اپنے پیغامات میں پولیس کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔