شیخو پورہ میں 10 سالہ بچے پر پیش امام کا تشدد، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

 
0
349

اسلام آباد اگست 06(ٹی این ایس): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شیخو پورہ میں ایک 10 سالہ بچے پر پیش امام کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ شیخوپورہ میں ایک پیش امام نے چند روپے چرانے کے الزام میں 10 سالہ بچے زوہیب پر تشدد کیا تھا۔تاہم جب بچے کا مزدور والد واقعے کا مقدمہ درج کرانے پہنچا تو اسے تھانے سے نکال دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مقدمہ کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔جبکہ ڈی پی او شیخو پورہ کو 7 اگست کو ذاتی طور پر طلب کیا گیا ہے۔