اسلام آباد،ماموں کی فائرنگ سے بھانجا اور بھانجی جاں بحق،دوسری شدید زخمی

 
0
525

اسلام آباداگست06 (ٹی این ایس)اسلام آباد کے علاقے ترنول پھاٹک کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت2 افراد جاں بحق اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سعود علی اپنی بہنوں کیساتھ جارہا تھا کہ ماموں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سعود اور اس کی بہن جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری بہن شدید زخمی ہو گئی جس کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا،قاتلانہ حملے میں جاں بحق افراد کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔