کندھ کوٹ: بے رحم شوہر نے بیوی کوکاروکاری کی تہمت لگاکرموت کے گھاٹ اتاردیا

 
0
438

مقتولہ کے باپ اورشوہر نے تحصیل ٹھل میں ایک 24سالہ شخص کو بھی گولی مارکر  قتل کردیا

کندھ کوٹ، اگست  06 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ کاروکاری کے الزام میں دہراقتل تھانہ شبیرآباد کے حدودگاؤں بھادربنگلانی میں بے رحم شوہر برکت علی بنگلانی نے ٹی ٹی پستول سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی22سالہ فہمیدہ کوکاروکاری کی تہمت لگاکرموت کے گھاٹ اتاردیا۔ حدود کی پولیس نے لاش کندھ کوٹ اسپتال منتقل کی جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

دریں اثنا جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی حدودتھانہ سی سیکشن کے گاؤں گل بیگ میں مقتولہ کے باپ اورشوہر نے فائرنگ کے 24سالہ حضوربخش بنگلانی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس نے لاش ٹھل اسپتال منتقل کی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ آخری اطلاعات تک ملزمان اپنے گھرخالی کرکے فرارہوگئے ۔دونوں اضلاع میں مقدمات درج نہ ہوسکے۔