کندھ کوٹ، اگست 06 (ٹی این ایس): ایچ آرسی پی اورموومنٹ فاردی رائٹس آف کامن پیپل کیجانب سے جیکب آباد کے مکین، گولڈمیڈلسٹ آرٹسٹ قطب رند کا لاہورمیں کرایہ پرجھگڑے کے بعد توہین مذہب کا الزام لگاکر قتل کئے جانے کیخلاف امداد کھوسہ کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جنکاکہناتھاکے چیف جسٹس آف پاکستان واقعہ کاازخودنوٹس لیکر انصاف فراہم کریں اورمقدمہ کودہشتگردی کے تحت داخل کیاجائے مظاہرین فلک بوس نعرے بازی کررہے تھے۔














