ریور گاڑدن میں  ڈاکوؤں  کے ہاتھوں صحافی کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا

 
0
374

اسلام آباد، اگست 07 (ٹی این ایس): ریور گاڑدن میں  ڈاکوؤں نے ایک صحافی کے اہل خانہ کو باندھ اور یرغمال بناکر گھر کا صفایا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق   پیر اور منگل کی درمیانی شب  پانچ مسلح  نقاب پوش ڈاکو ؤں نے لوئی بھیر کی حدود میں  واقع  ریور گارڈن میں    گلگت بلتستان کے سینئر صحافی اور روزنامہ باد شمال  کے چیف  ایڈیٹر  کی رہائش گاہ کے گھر کی دیوار پھلانگ کر  اہل خانہ کو یرغمال بنایا  اور  بعد ازاں انھیں باندھ کر گھر میں موجود 10 لاکھ روپے نقد اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔ ڈاکو قریبا پوری رات واردات کرنے کے بعد اطمنان سے  علاقہ سے نکل گئے۔ پولیس نے متاثرین کے ذریوہ شکایت کئے جانے کے بعد ہی  ضابطے کی کاروائی شروع کی۔