پمز میں 26ماہ سے بغیر تنخواہ کام کرنیوالے ڈاکٹرز کو جلد ہی تنخواہیں ملنے کا امکان

 
0
565

اسلام اآباد اگست 7(ٹی این ایس) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنز (پمز) کے کارڈیک کیئر سینٹر میں گزشتہ 26ماہ سے بغیر تنخواہ ہوں کے کام کرنیووالے ڈاکٹرز کو جلد ہی تنخواہیں ملنے کا امکان پیدا ہوگیا میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 اگست کو لاہور میں سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں کارڈیک سینٹر کے معاملے کی ریگولر ائزیشن بھی ایجنڈے میں شامل ہے کارڈیک سنٹر کا پی سی ون 2004میں منظور کیا گیا تھا مگر تعمیراتی کام میں تاخیر کی وجہ سے اس کا فتتاح 19اگست 2015کو کیا گیا تھا جبکہ 2006میں ملازمت اختیار کرنے والے اسٹاف کی تنخواہیں منصوبے کی تکمیل کے بعد روک دی گئیں تھیں اور اب تک انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی اس حوالے سے ڈاکٹروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی اور جسٹس اطہر من اللہ نے 2014میں ریگولرائز پشن کمیٹی کو کیس بھیج دیا تھا جنہوں نے سکیل1سے 15 تک کے ملازمین کو ریگولر کردیا تھا مگر گزٹیڈ افسران کو ریگو لر نہیں کیا گیا کارڈیک سنٹر کے 57افراد پر مشتمل اسٹاف میں سے 7تنخواہوں کے انتظار میں ملازمت چھوڑکر جاچکے ہیں