لاہور ،چار ڈاکو گھر میں گھس کر 55 لاکھ مالیت کا سامان لے اڑے

 
0
543

لاہور اگست 7(ٹی این ایس):لاہور تھانہ  ملت پارک سے ملحقہ علاقہ گرین پارک میں واقع  ایک گھر میں ڈکیتی ، چار ڈاکو  55 لاکھ مالیت کا سامان لے اڑے،تفصیلات کے مطابق  احسن ملہی نامی شخص  کے گھر پانچ نامعلوم مسلح افراد سی آئی اے پولیس اہلکار بتا کر گھر کی تلاشی لینے کے بہانے داخل ہوئے اس دوران  ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر گھر سے 90تولہ طلائی زیورات،دس لاکھ روپے نقدی قیمتی گھڑیاں،پرفیومز لے کر مو قع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔