کراچی: اسلحے کے زور پر ساتھیوں کو یرغمال بنانے والا برطرف فیکٹری  ملازم گرفتار

 
0
333

کراچی،اگست 08 (ٹی این ایس): سہراب گوٹھ میں واقع فیکٹری کے برطرف ملازم نے اسلحے کے زور پر ساتھیوں کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے 4 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔

سلیم شہزاد نامی شخص کا کہنا ہے کہ اسے دو ماہ کی تنخواہ دیے بغیر ہی نکالا گیا ہے۔ مسلح شخص کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس دھماکا خیز مواد بھی موجود ہے۔تاہم پولیس نے 4 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔