سینیٹر رحمان ملک سے چائنہ  کے ڈپٹی ایمبیسیڈر اور سی پیک نائب ہیڈ لی جان ژاو کی ملاقات ,دو طرفہ تعلقات و سی پیک پراجیکٹ کی کامیابی سمیت مختلف امور پر گفتگو

 
0
651

اسلام آباد اگست 09(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنماء سینیٹر رحمان ملک سےچائنہ  کے ڈپٹی ایمبیسیڈر اور سی پیک نائب ہیڈ لی جان ژاو  نے آج انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی تعلقات و سی پیک پراجیکٹ کی کامیابی سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا پاک چین تعلقات مثالی ہیں جس پر دونوں ملکوں کے حکومتوں اور عوام کو فخر ہے۔ پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے جو روز بروز مضبوط ہو رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے دونوں ملکوں کی عوام میں مزید قربت آئی ہے جو نیک شگون ہے۔ حکومتوں سمیت عوام کا آپس میں تعلقات و باہمی رابطے نہایت اہم اور ضروری ہیں۔

سی پیک پر مزید بات کرتے ہوئےڈپٹی ایمبیسیڈر اور سی پیک نائب ہیڈ ینکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی حکومت و عوام سی پیک کی کامیابی چاہتے ہیں جس سے انکے توقعات وابستہ ہیں۔ سی پیک پراجیکٹ نہ صرف پاکستان و چائنہ بلکہ پورے خطے کی ترقی امن و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریگا۔

پاکستان چائنہ دونوں ملکر مغرب و دوسرے ممالک کا سی پیک کیخلاف پروپیگنڈہ کے مقابلہ کرنا ہے۔لی جان ژاؤ کا کہنا تھا کہ چائنہ اور وہاں کی عوام کو پاکستان دوستی پر فخر ہے۔ چائنہ پرامن و ترقی یافتہ پاکستان کی خواب رکھتا ہے اور اس سفر میں ساتھ ہے۔ آخر میں لی جان ژاؤ نے سینیٹر رحمان ملک کی مہمان نوازی پر انکا شکریہ ادا کیا۔