پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی نئی قیمتوں کے متعلق فیصلہ آج ہوگا

 
0
897

اسلام آباد 30 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد فی لٹر کمی کی جائے۔

اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے تک فی لٹرکمی کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا: بجلی صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنےکی منظوری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا اور وزارت خزانہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی اعلان کل کرے گی۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی اٹھانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

گزشتہ ہفتے نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ پڑا۔

نیپرا نے24ستمبر کو مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 73 ارب اور تیسری سہ ماہی کا 91 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی تھی۔