لاہور اگست9 (ٹی این ایس) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دورے کے فوری بعد نیب لاہور ان ایکشن،2015ء سے مفرور ملزم رضوان ممتاز کو شیخوپورہ سے گرفتارکر لیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم رضوان ممتاز عوام سے دھوکہ دہی کے کیس میں نیب کو مطلوبتھا ، ملزم پر عوام سے 9.8 ملین روپے بٹور کر فرار ہونیکا الزام ہے،ملزم کمپیوٹرز کے سپیئرپارٹس کی درآمدی مد میں عوام سے خطیر رقوم بٹورتا رہا،ملزم کیخلاف نیب حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے احتساب عدالت کے روبرو 2015ء میں ریفرنس داخل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب کیجانب سے تمام مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،ملزم رضوان کا بھائی شریک ملزم عثمان ممتاز پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔نیب کی جانب سے ملزم رضوان ممتاز کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔