پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے مخدوم ہاشم جواں بخت کے حلقہ انتخاب منشیات کا گڑھ ہے

 
0
587

طالب علموں اور نوجوانوں کو منشیات کاعادی بنانے والا گروہ نوجوانوں کو منشیات کی خریداری کے لئے اپنے گھروں سے طلائی زیورات‘ نقدی ودیگر سامان چوری کی تربیت بھی دے رہا ہے: پولیس خاموش تماشائی کا روائتی   کردار اد کرنے میں مصروف

رحیم یارخان، اگست  10 (ٹی این ایس):  وزارت اعلیٰ پنجاب  کے امیدو ار اور پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے مخدوم ہاشم جواں بخت کے حلقہ انتخاب میں گذشتہ 30سالوں سے منشیات مافیا کاقبضہ ہے،ہرطرح کی منشیات کی دھڑلے سے فروخت کی جاری ۔ نوجوان طالب علموں کی منشیات تک باآسانی رسائی ہے تاہم ستم بالائے ستم یہ کہ  پولیس خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔

تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر وپاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم این اے کے چھوٹے بھائی اورپنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل نومنتخب ایم پی اے مخدوم ہاشم جواں بخت کے انتخابی حلقہ تھانہ رکن پور کی حدود پوران دشتی سمیت درجن سے زائد علاقوں میں منشیات کادھندہ عروج پرہے اور گزشتہ 30سالوں سے منشیات فروخت کرنے کے لئے کمسن طالب علموں کو نشے کی ٹریننگ دینے والا گروہ سرگرم اور اپنی مذموم سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ طالب علموں اور نوجوانوں کو منشیات کاعادی بنانے والا گروہ نوجوانوں کو منشیات کی خریداری کے لئے اپنے گھروں سے طلائی زیورات‘ نقدی ودیگر سامان چوری کی تربیت بھی دے رہا ہے۔ اس سارے معاملات پر تھانہ رکن پور کی پولیس مبینہ طور پر منتھلی لے کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔اس بڑے پیمانے پر منشیات کی فروخت سے نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ ہوکر رہ گئی ہیں۔ اہل علاقہ نے آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے تھانہ رکن پور پولیس اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کو پابند سلاسل کرنے کی درخو است کی ہے۔