ڈسکہ کے  تھانہ سٹی کا تھانیدار کی غنڈا گردی، آتش بازی کے خلاف کاروائی کے بہانے رسم تیل اہل خانہ کو مہمانوں سمیت  ہراساں کیا

 
0
525

ڈسکہ، اگست  10 (ٹی این ایس):  تھانہ سٹی ڈسکہ کا سب انسپکٹر محمود جو سفید پارچہ جات میں نے الحاج خلیل احمد صدیقی۔ محلہ موتی مسجد  میں الحاج خلیل احمد صدیقی کے گھر میں رسم تیل جاری تھی  کہ تھانہ سٹی ڈسکہ کا سب انسپکٹر محمود  اچانک آن دھمکا اور مجسٹریت کے اجازت نامہ کے بغیر آتشیں اسلحہ لہراتے ہوئےگھر میں  گھس گیا۔ سب انسپکٹر محمود نے  آتشی بازی کا بہانہ بناتے ہوئے گھر کی بالائی منزل، جہاں شرافا بیٹھے ہوئے تھے کی  تلاشی لیاور بعدازاں خواتین کے حصے  میں گھس کر دھمکیاں  اور بچوں، خواتین اور مردوں میں کو ہراساں کرتے ہوئے  دیتے ہو ئےتقریب  بند کرادی۔ اہل خانہ نے کہا کہ مہمانوں میں موجود سیالکوٹ کے سنیئر صحافیوں کو  بھی مذکورہ سب انسپکٹر محمود نے تلاشی دینے کے حکم صادر کیا۔۔ اور جوں ہی اسے انکے بارے میں  معلوم ہوا کہ وہ صحافی  ہیں وہ راہ فرار اختیار کر گیا ۔اس تلاشی میں آتش بازی وغیرہ  کی کوئی شئے بر آمد نہ  ہوئی ۔سب انسکٹربعد ازاں تھانہ کے محرر کو اطلاع  بتاکر گیا کہ  کوئی پوچھے تو کہہ دینا کہ گشت پر گیا ہوا ہے۔

سماجی ۔تجارتی  حلقوں نے DPO سیالکوٹ عبدالغفار  قیصرانی اور آئ ۔جی ۔پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ قانون شکن سب انسپکٹر محمود کا قبلہ درست کیا جائے اور محکمانہ انکواری کر کے  ضابطہ پولیس کے مطابق سزا دی جائے۔