عمران خان کی اہلیہ کے پہلے شوہرخاور مانیکا نے بھی شادی کرلی

 
0
375

اسلام آباداگست 11(ٹی این ایس):چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے تیسری شادی کر لی ، نکاح کی تقریب میں بیٹے اور بیٹیوں سمیت دیگر اہل خانہ نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق خاورمانیکا کی نئی بیوی کا نام سمیرا آغا ہے، شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں مانیکا فیملی کے افراد سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔نکاح کی تقریب میں شریک خاور مانیکا کے دوست لطیف خان نےنجی ٹی وی سے گفتگو میں نکاح کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 10ماہ قبل بشریٰ وٹو کو طلاق دے دی تھی، جو اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ ہیں۔