اسلام آباد ،بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

 
0
534

اسلام آباد اگست 13(ٹی این ایس)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی اس ضمن میں ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست کو ون ویلنگ پر بھی پابندی ہو گی، اور پابندی کا نفاظ 2 ماہ تک رہے گا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔