پیپلزپارٹی ملک میں واحد تجربہ کار جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین اور قانون کے تحت فیصلے کیے ہیں ٗیوسف رضا گیلانی

 
0
361

ہم جنگ کرنے نہیں ٗپاکستان کی بہتری اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے آئے ہیں ٗراجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے بات چیت 
اسلام آباد اگست13 (ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں واحد تجربہ کار جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین اور قانون کے تحت فیصلے کیے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملکی اداروں احترام کیا ہے اور ہماری جماعت نے اپوزیشن کو قائل کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی سیاست کریں۔

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مسائل کی بات ہوگی اور پاکستان کے عوام کے حق کی بات ہوگی وہاں ہم متحد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کرنے نہیں آئے بلکہ پاکستان کی بہتری اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے آئے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ جتنی بھی قانون سازی ہو وہ انہیں ایوانوں میں ہوں اور یہ پارلیمنٹ حکومت کا مرکز ہو۔