قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کی اور پنجاب میں سرمایہ کاری کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا

 
0
358

اسلام آباد 10 اگست (ٹی این ایس): قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کی اور پنجاب میں سرمایہ کاری کی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹھوس فیصلے کئے ہیں. سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جا رہا ہے. سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن کی وجہ سے کنسٹرکشن انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے. ریاض فتیانہ نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ نہایت موثر کردار ادا کر رہا ہے جو قابل تحسین ہے. بعد ازاں ریاض فتیانہ نے سینٹورس مال میں غلاف کعبہ، پردہ باب الکعبہ، چادر روضہ رسول، خانہ کعبہ کی چابی اور دیگر متبرکات کی زیارت کی. انہوں نے عوام کو اسلامی متبرکات و نوادرات کی زیارت کا موقع فراہم کرنے پر سردار گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار یاسر الیاس خان کی کاوشوں کو سراہا.