ملک بھر کی پناہ گاہوں کیلئے رول ماڈل قرار دی جانے والی وفاقی دارالحکومت کی 5 پناہ گاہوں کے معمار روشدل خان ہوتی نے عہدہ چھوڑ دیا

 
0
790

غیر سرکاری مداخلت اور بہترین کارکردگی کے باوجود نظر انداز کرنے پر مایوسی ہوئی،روشدل خان ہوتی

اسلام آباد 11 اگست 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ملک بھر کی پناہ گاہوں کیلئے رول ماڈل پناہ گائیں قرار دی جانے والی وفاقی دارالحکومت کی 5 پناہ گاہوں کے روح رواں روشدل خان ہوتی نے پناہ گاہوں کا چارج دیا روشدل خان ہوتی نے پناہ گاہوں کی تعمیر انہیں کامیابی سے چلانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور پناہ گاہوں کے قیام یہاں کھانے پینے کے انتظامات اور رہائش کےانتظامات بھی ان کی ذمہ داری تھی جہاں بہترین کارکردگی پر وزیراعظم عمران نے وفاقی دارالحکومت کی 5 پناہ گاہوں کو ملک بھر کیلئے رول ماڈل قرار دیا تھا سابق کوآرڈینیٹر پناہ گاہ و چیئرمن مارکیٹ کمیٹی گزشتہ ایک ماہ سے بلاوجہ غیر سیاسی مداخلت کی وجہ سے دلبرداشتہ تھے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلائی جا رہی تھی ذرائع کے مطابق ڈیڑھ برس تک بغیر حکومتی سرپرستی کے پناہ گاہوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے بہترین انداز میں چلانے کے باوجود گذشتہ روز پناہ گاہوں سے متعلق امور بیت المال کے حوالے کرنے کے دوران نظر انداز کرنے اور پناہ گاہوں کے امور سے متعلق رپورٹ میں سارا کریڈٹ ٹائیگر فورس اور معاون خصوصی نسیم الرحمن کو دینے پر بھی انہیں شدید تحفظات تھے ذرائع کے روش دل خان ہوتی نے چیئرمین مارکیٹ کا عہدہ بھی چھوڑ دیا انہیں

مارکیٹ کمیٹی میں غیر سرکاری مداخلت پر بھی تحفظات تھے اسی بنیاد پر انہوں نے دونوں عہدوں کا چارج چھوڑ دیا اور تمام اختیارات سیکٹری مارکیٹ کمیٹی اور اسٹنٹ کمشنر صدر کے حوالے کر دیے روشدلخان ہوتی 2017 نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالا اور گزشتہ 3 سال میں مارکیٹ کمیٹی کو ملک بھر کی کمیٹز کیلئے رول ماڈل بنایا تھا اس دوران مارکیٹ کمیٹی کے تمام کنٹریکٹ منسوخ کرکہ صفائی،سنیٹیشن اور سکیورٹی نئی بھرتیاں کی گئی اور مارکیٹ کمیٹی کو مکمل خودمختار بنایا گیا انھوں نے بغیر کسی بجٹ کے مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ ساتھ پناہ گاہوں کی تعمیر سے لیکر کر انھیں فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اس متلعق سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و کوآرڈینیٹر پناہ گاہ نے تمام ریکارڈ اسٹنٹ کمشنر صدر کے حوالے کر دیا اور مارکیٹ کمیٹی سے علیحدگی اختیار کر لی جس کی انہوں نے تصدیق بھی کر دی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والی پناہ گاہوں کو اب بیت المال کے حوالے کر دیا گیا ہے اور بغیر کسی اخراجات کے چلنے والی پناہ گاہوں کیلئے بیت المال کے بجٹ میں سے بجٹ بھی مختص کر دیا اور پناہ گاہوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز نمائندہ عثمان ڈار،پناہ گاہوں کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان بیت المال کے نمائندوں نے وفاقی دارالحکومت کی 5 پناہ گاہوں کا دورہ کیا تھا اس دوران گزشتہ ڈیڑھ برس سے پناہ گاہوں کے انتظامات چلانے والے روشدل خان ہوتی کو گزشتہ روز تمام امور سے دور رکھا گیا تھا اور چند ماہ پہلے تعینات ہونے والے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے گزشتہ ڈیڑھ سال کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرکہ اسے ٹائیگر فورس اور اپنی کارکردگی ظاہر کیا تھا

اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے معاون خصوصی برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن کی رپورٹ کی تصدیق کی بھی تھی