اسلام آباد(ٹی این ایس) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن موخر کرنے پر اکبر ایس بابر کا رد عمل سامنے آگیا

 
0
89

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کو موخر کرنا خوش آئند ہے، اگر نئے انٹراپارٹی الیکشن کے نام پرعمل جاری رکھتے تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کالعدم قیادت کی طرف سے انٹرا پارٹی کے نام پر ناٹک رچانے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس کوشش میں ہیں پی ٹی آئی کو ایک جمہوری ادارہ بنایا جائے، ایک ایسا ادارہ جو قانون سے بالاتر نہ ہو، ایک ایسی قیادت ہو جو قوم کو بنانے پر توجہ دے، ایک ایسی قیادت جو نوجوانوں کی زبان پر گالی اور ہاتھ میں ڈنڈا نہ دے، یہ وہ بنیادی اصول تھے جس کے تحت پارٹی بنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ایک خوبصورت خواب تھا جو ڈرانی حقیقت بن چکا، چاہتے ہیں پی ٹی آئی ایک ایسی سیاسی قوت بنے جس سے پاکستان معاشی طور پر آگے پڑھے۔