صاف پانی کمپنی سکینڈل میں ملوث ملزمان 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

 
0
8119

لاہور اگست13(ٹی این ایس ) احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی سکینڈل میں ملوث ملزمان کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔نیب حکام نے صاف پانی کیس میں قمرالاسلام اوراجمل وسیم کوریمانڈختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیااور مزید ریمانڈ کی استدعا کی ۔تاہم عدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ 7روز میں نیب نے کارکردگی نہیں دکھائی ،مزیدریمانڈنہیں دے سکتے۔نیب کی جانب سے قابل ذکر کارکردگی سامنے نہ آنے پرقمرالاسلام اوروسیم اجمل کوجیل بھجوا دیاگیا۔