شہبازشریف کانگراں وزیراعظم  کوخط، نوازشریف سے نیب عدالت میں پیشی پرغیرمہذب اورتضحیک آمیزسلوک  کا نوٹس لینے کا مطالبہ

 
0
356

اسلام آباد، اگست 14 (ٹی این ایس):صدرن لیگ شہبازشریف نے نگراں وزیراعظم ناصرالملک کوخط میں لکھا ہے کہ نوازشریف سے نیب عدالت میں پیشی پرغیرمہذب اورتضحیک آمیزسلوک کیاگیا ہے ۔

خط میں لکھا ہے کہ نواز شریف سے نیب عدالت میں پیشی پر کیا جانے والا یہ غیرمہذب اورتضحیک آمیزسلوک جانبدارانہ اورغیرشفاف ذہنیت کی عکاسی کرتاہے،نوازشریف کےساتھ ایساغیرمہذب سلوک فورا ًبند کیاجائے،نوازشریف ایک سیاسی قیدی ہیںان پرکرپشن،کِک بیکس اورکمیشن کاکوئی الزام نہیں ہے۔امیدہے حکومت نوازشریف جیسے قومی لیڈرسے ایسے نازیباسلوک کاسنجیدگی سے نوٹس لےگی۔