پی آئی ا ے کی پروازمیں قومی پرچم پہنے رقص کرنے والی لڑکی نے معافی مانگ لی

 
0
1081

میں نے پاکستان کی سیاحت کے فروغ کیلئے سب کچھ کیا، برا لگا ہو تو معافی چاہتی ہوں: ایوازوبیک

اسلام آباد، اگست 14 (ٹی این ایس):پی آئی ا ے کی پروازمیں قومی پرچم پہنے رقص کرنے والی لڑکی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ،جس میں انہوں نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کومیرا اقدام برا لگا ہو تو معافی چاہتی ہوں غیرملکی لڑکی ایوازوبیک نے کہا کہ میری ”کی کی چیلنج“ کی ویڈیو وائرل ہوئی،میں پی آئی اے کی پرواز سے کراچی آ رہی تھی کہ کسی نے مجھے ”کی کی چیلنج“ کرنے کا مشورہ دیا،میں نے پاکستان کی سیاحت کے فروغ کیلئے سب کچھ کیا،”کی کی چیلنج“ کی ویڈیو پر مجھے بہت سارے مثبت پیغامات آئے،اگرکسی کومیرا یہ اقدام پسند نہیں آیا تومیں معذرت چاہتی ہوں،مجھے پاکستان ثقافت اور سیاحت بہت ذیادہ پسند ہے ،پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے ویڈیو بناتی رہوں گی۔