محکمہ موسمیات نے اگلے36 گھنٹےکاسیلاب الرٹ جاری کردیا

 
0
326

اسلام آباد اگست 14(ٹی این ایس)دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نےاگلے36 گھنٹےکا الرٹ جاری کردیاہے۔حالیہ بارشوں کےبعددریائے جموں توی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔85سے زائد دیہات کا شہرسےزمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔ مرکزی سڑک سے سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔ سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ زیر آب آچکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے چناب سےاگلے چھتیس گھنٹے میں بڑا سیلابی ریلا گزرے گا۔ہیڈمرالہ، ہیڈخانکی اور ہیڈ قادرآباد ریلے کی زد میں آئیں گے۔دوسری جانب جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں تیزبارشکی وجہ سے راول ڈیم ایک مرتبہ پھر بھرگیا ہے۔ راول ڈیم سے پانی کی سطح کم کرنےکے لیےاسپل ویز کو رواں ہفتےدوسری بار کھولا گیا۔راول ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح سترہ سو باون فٹ پہنچنے کی وجہ سے اسپل ویز کھولےگئے تاہم اب بھی ڈیم میں پانی کی آمد اخراج سے زیادہ ہے۔