طالبان نے غزنی کے بڑے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا

 
0
448

غزنی اگست 14(ٹی این ایس)افغان طالبان نے شمالی افغانستان میں غزنی میں ایک بڑے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا اور درجنوں فوجیوں کو یرغمال بنالیا، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا اس حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔افغان حکام کے مطابق فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 17فوجی ہلاک اور 15زخمی بھی ہوئے ہیں، فوجی اڈے پر قبضے کے لیے طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان دو روز تک شدید جھڑپیں ہوئیں۔افغانستان کے صوبے فریاب کی صوبائی کونسل کے سربراہ طاہر رحمانی کے مطابق طالبان نےغزنی کے فوجی اڈے پر موجود متعدد ٹینکوں کے علاوہ گولہ باردو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔فوجی اڈے کے زیادہ تر حصے میں سرکاری فورسز داخل نہیں ہو پا رہی ہیں۔