پہلی ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ ( پی آر ایس ایس 1) نے آج سے باضابطہ کام شروع کر دیا

 
0
498

اسلام آباد اگست 14(ٹی این ایس)پہلی ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ ( پی آر ایس ایس 1) نے آج سے باضابطہ کام شروع کر دیا ہے ۔ پی آر ایس ایس ون کو 9 جولائی کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ جس کا مکمل سیٹلائیٹ کنٹرول آج پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ ( پی آر ایس ایس 1) نے آج سے باضابطہ کام شروع کر دیا۔ جس پر صدر مملکت ممنون حسین اور اور نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے سپارکو کے انجینرز اور سائنسدانوں کو یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارک باد دی ، اپنے مشترکہ بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ یہ اہم سنگ میل ملک کے 71 ویں یوم آزادی پر حاصل کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کا خلا میں بھیجا جانا اور فعال ہونا ہمارے سپیس انجینیرز اور متعلہ تکنیکی افراد کے اعتماد میں اضافہ کرے گا ، صدر مملکت اور وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ قدم پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ، انھوں نے کہا کہ اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے ،اس سنگ میل نے پاکستان کو ان ممالک کی صف میں شامل کر دیا ہے جن کے پاس ریموٹ سنسگ سیٹلائیٹ موجود ہیں ۔