اسلام آباد اگست 15(ٹی این ایس):تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد غیرفطری ہے، ان میں دراڑ پڑنی ہی پڑنی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کی قدریں اور مستقبل مشترک نہیں، ان میں دراڑ پڑنی ہی پڑنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے وزارتِ عظمیٰ کےلئے شہباز شریف پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ خلیج مزید بڑھے گی اور شگاف میں اضافہ ہوگا، ہوسکتا ہے چند دنوں میں سب کچھ عیاں ہو جائے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے ہمارے نامزد امیدوار کامیاب ہونگے۔