تحریک انصاف کے محمود جان ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا سمبلی منتخب

 
0
413

پشاور اگست 15(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے محمود جان ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا سمبلی منتخب ہو گئے انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے جمشید مہمند کو شکست دی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھی تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو شکست دیدی۔تحریک انصاف کے محمود جان نے 78 ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل امیدوارجمشید مہمند کو صرف 30 ووٹ ملے۔سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی مشتاق غنی نے محمود جان سے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔