الحمداللہ طبیعت ٹھیک ہے ٗ آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں قید تنہائی میں ہوں،نواز شریف 

 
0
431

نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں ٗ اڈیالہ جیل میں قید کے بعد صحافیوں سے پہلی غیررسمی گفتگو
اسلام آباد اگست 15(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیب ریفرنسز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ الحمد اللہ طبیعت ٹھیک ہے ۔

العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت کے بعد نواز شریف نے صحافیوں سے مختصر غیر رسمی گفتگو کی اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے جس پر نواز شریف نے کہا الحمد اللہ ٹھیک ہوں۔صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ قید تنہائی میں ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ جی آپ کہہ سکتے ہیں۔ایک اور صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو مسجد جا کر نماز ادا کرتے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ نماز سیل میں ہی ادا کرتا ہوں، باہر جانے کی اجازت نہیں۔مریم نواز سے ملاقات سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ جس روز دیگر ملاقاتیوں سے ملاقات ہوتی ہے تو مریم سے بھی ملاقات ہوجاتی ہے۔