دریائے چناب میں نچلے درجے کاسیلاب، الرٹ جاری

 
0
577

ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے
حافظ آباد اگست 15(ٹی این ایس)حافظ آباد میں قادر آباد بیراج کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے پیش نظر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور آفس میں فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیاتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دریا کے قریبی دیہات میں اعلانات کروائے گئے۔ قادرآباد کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد ایک لاکھ 80ہزار جبکہ اخراج ایک لاکھ 58ہزار کیوسک ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد اولکھ کے مطابق دریا میں پانی کی موجودہ صورت حال سے قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ۔